counter easy hit

کرتارپور راہداری کھول دی گئی، بھارت کی شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی سمیت دنیا بھر کی سکھ سنگتوں کی طرف سے پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم

اسلام آباد(یس اردو نیوز) کرتارپورراہداری پر کا پاکستان آج اپنی طرف سے کرتارپورراہداری کو کھول دیگا، امیگریشن اور کسٹم کے عملے نے ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ بھارتی حکومت نے اپنی طرف سے یاتریوں کوآنے کی اجازت نہیں دی ۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پر راہداری کو کھولا جائیگا ،اگر یاتری دربار صاحب درشن کیلیے آتے ہیں تو ان کی امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس کے بعد دربار صاحب بھجوایا جائے گا۔ گورودوارہ دربار صاحب کرتارپور ماتھا ٹیکنے کیلیے آنیوالوں کو ایس او پیز کا خیال رکھنا ہوگا۔

بھارت کی شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی سمیت دنیا بھر کی سکھ سنگتوں کی طرف سے پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم جبکہ بھارتی حکومت کے رویئے پرمایوسی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ گورودوارہ دربار صاحب کرتارپور کے ہیڈ گرنتھی گیانی گوبند سنگھ نے بتایا کہ 16مارچ کو کورونا وبا کی وجہ سے کرتارپور راہداری بند کر دی گئی تھی پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی نے بھی آج29 جون سے گورودوارہ دربارصاحب کھولنے کے اقدام کوسراہا ہے۔ سردار ستونت سنگھ نے بتایا کہ پاکستان کا یہ مثبت اقدام ہے لیکن بھارت کی طرف سے راہداری نہ کھولنے کے فیصلے سے انہیں مایوسی ہوئی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website