وائرارپا: پاکستان نے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کو 2-1 سے ہراتے ہوئے سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کر لی۔

Pakistan took the lead in hockey series against New Zealand
ٹرسٹ ہاﺅس ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد میزبان ٹیم کو 2-1 سے مات دیتے ہوئے سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔اس سے قبل پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-2 سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ ڈرا ہو گیا تھا، تیسرے میچ میں ابوبکر کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت شاہینوں نے کیویز کو 4 کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی تھی۔








