وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو تر نوالہ نہ سمجھا جائے،ہمارا صبر و تحمل کمزوری نہیں، جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
وزیر اعظم ہائوس میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر اجلاس ہوا ،جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاون
خصوصی طارق فاطمی ،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ پر بریفنگ دی ۔
ترجمان کے مطابق حالیہ بھارتی خلاف ورزیوں سے 26پاکستانی جان بحق اور 107سے زائد زخمی ہوئے ہیں ،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
گزشتہ روز بھمبر سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے 7پاکستانی فوجی جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ کئی ماہ سے پڑوسی ملک لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔