اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی کابینہ نے پاک ترک اسٹریٹجک اقتصادی فریم ورک کی بھی منظوری دے دی، دونوں ملکوں پر 9 جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیے جائیں گے،ورکنگ گروپ فری ٹریڈ، ٹیکنالوجی اور دفاعی اشتراک پرغورکریں گے،سی پیک کے ذریعے سنٹرل ایشیاء اور ترکی کے ذریعے یورپی ممالک تک تجارت کی راہ ہموار
ہوگی،وزیراعظم عمران خان اور طیب اردوان اس فورم کو ہیڈ کریں گے۔وفاقی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔وزیراعظم سیٹزن پورٹل اور شکایات سیل ملکر عوام کی معلومات کا جائزہ لے کرعوامی مسائل حل کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پہاڑی علاقوں میں شمسی توانائی سے چلنے والی مصنوعات متعارف کروائی جائیں گی۔ ملک امین اسلم مشیرماحولیاتی نے بتایا کہ گھروں ، میڈیا ہاؤسز اوردفاترز میں پھل دارپودے لگائیں گے۔ وزارت توانائی نے 130ارب روپے کی بچت کی، بجلی کی لائینیں جو گھروں کے اوپر سے گزرتی ہیں ، اس کو سائیڈ لائن کروانے پر پہلے خود کام کروایا جاتا ہے، لیکن اب وزارت توانائی خود حفاظت یقینی بنائے گی، اور ٹرانسفارمر بھی حکومتی اخراجات پر لگائے جائیں گے،جبکہ پہلے لوگ نجی طور پر خرچہ برداشت کرتے تھے۔پسے طبقات کو گھر میں ایک کمرہ بنانے کیلئے قرض دیا جائے گا۔ خیبرپختونخواہ کی طرف سفر کرتا ہے، توہوٹل کی کمی کی وجہ سے لوگ گاڑیوں میں سو رہے ہوتے ہیں، یوتھ اور کمیونٹی ایمپاورمنٹ سے سیاحتی مقامات پر بھی کاروباری افراد کیلئے ایک کمرہ بنانے کیلئے معاونت کی جائے گی۔ پاکستان کی معیشت میں استحکام آرہا ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔مہنگائی اور بے روزگاری حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے، مہنگائی اور بے روزگاری کم کرنے کا واحد حل سرمایہ کاری ہے۔ روزگار بڑھانے کیلے صنعتوں کا فروغ بہت ضروری ہے۔گزشتہ سال استحکام پاکستان کا سال تھا یہ سال تعمیر پاکستان کا سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسے ہوئے طبقات کو گھرمیں ایک کمرہ بنانے کیلئے قرض دیا جائے گا۔ کابینہ نے کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی تعمیرکیلئے 5 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔یہ قرضہ غریب لوگوں کو بلا سود دیا جائےگا۔ وزیراعظم نے یہ رقم چاروں صوبوں میں یکساں دینے کی ہدایت کی ہے۔