ایسے عناصر کی غلط خبروں اور قیاس آرائیوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں :ترجمان
اسلام آباد (یس اُردو) پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے بھارتی را افسر کلبھوشن یادیو کے معاملہ کچھ عناصر کی طرف سے قیاس آرائیوں کے حوالہ سے کہا ہے کہ یہ عناصر ایرانی صدر کے دورہ کی کامیابیوں کو پهیکا کرنے کی کوشش کررہے ہیں یہ عناصر ایران پاکستان کے درمیان فروغ پاتے تعلقات سے خوش نہیں ۔ سفارتخانے کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایسے عناصر کی غلط خبروں اور قیاس آرائیوں سے پاک ایران دوستی اور محبت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔ ایران ہمیشه سے پاکستان کو متحد دیکھنا چاہتا ہے اور اس کا قابل اطمینان ہمسایہ ملک ہے ۔ ایران کو کبهی بهی پاکستان کی مغربی سرحدوں پر کوئی خطره محسوس نہیں ہوا ، مشترکه سرحدوں کو امن اور دوستی کی سرحدیں تصور کرتے ہیں ، ایرانی صدر قرار دے چکے کہ”ایران کی سلامتی پاکستان کی سلامتی اور پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے” ۔ ایسی گهٹیا اور توہین آمیز باتوں سے دونوں ممالک کے مثبت اور مخلصانه نقطه نظر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔