اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے جشن آزادی پاکستان کے موقع پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی شہرت کی حامل سات شخصیات کو ایوارڈ دے گی۔ یہ ایوارڈ پاکستان یونین ناروے کی سالانہ تقریب کے دوران دیئے جائیں گے جو سولہ اگست کواوسلومیں معنقد ہوگی۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے برگیڈیئر پروفیسرڈاکٹر محمد خان ہوں گے جن کی اعلیٰ تعلیم کے میدان میں خدمات قابل ستائش ہیں۔ ڈاکٹرمحمد خان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں فکلیٹی آف کانٹمپوریری سٹڈیزاوراس شعبے کے تحت بین الاقوامی تعلقات کے ڈیپارٹمنٹ کو متعارف کروانے میں کلیدی کرداراداکیا۔ پاکستان یونین ناروے ان کی خدمات کے اعتراف پر انہیں یونین کی طرف سے ایوارڈ بھی دے گی۔ صدرپاکستان پہلے ان کی خدمات پر انہیں تمغہ امتیازسے نوازا ہوچکے ہیں۔
ان کے علاوہ ایک ایوارڈ برطانیہ میں مقیم پاکستانی قانوندان برسٹر صبغت اللہ قادری کودیاجائے گا جنہوں نے قانون کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں جن کی بدولت انہیں متعدد اعزازات سے نوازکیاگیا۔وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں ملکہ برطانیہ نے کوئین کونسل (کیو سی) کے اعزاز سے نوازاہے۔ برطانیہ آنے سے قبل صغت اللہ قادری نے پاکستان میں طلباء سیاست میں بھرپورحصہ لیااورخاص طورپر ان کی مارشلا کے خلاف جدوجہد قابل ذکرہے۔ اس بار پاکستان یونین ناروے کشمیرکونسل یورپ کے چیئرمین علی رضاسید کو بھی ایوارڈ دے گی جو ایک عرصے سے یورپ میں کشمیرکازکے لیے انتھک جدوجہد کررہے ہیں۔ انھوں نے نے مسئلہ کشمیرکو یورپی پارلیمنٹ اور یورپی یونین کے دیگراعلیٰ اداروں کے ساتھ ساتھ یورپ کی یونیورسٹیز اور دیگر اداروں میں اٹھایا۔ گذشتہ چند سالوں سے ان کی تنظیم کشمیرکونسل یورپ نے ایک ملین دستخطی مہم شروع کی ہوئی ہے جس کا مقصد مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی رکوانااور مسئلہ کشمیرکے پرامن حل کی راہ ہموار کرناہے۔
پاکستان کی معروف اینکرپرسن محترمہ پارس جہانزیب کو بھی پاکستان یونین ناروے کی طرف سے ایوارڈ دیاجائے گا جو پاکستان میں سما ٹی وی سے وابستہ ہیں۔ وہ اپنی صحافیانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پاکستان اور دنیامیں یکساں مقبول ہیں۔ وہ اپنے پروگرام کے دوران سیاسی و سماجی شخصیات سے اپنے مخصوص اندازمیں سوالات پوچھنے میں ماہر ہیں۔
پاکستان یونین ناروے نارویجن پاکستانی نوجوان محمد محسن پرویز کو بھی ایوارڈ دے گی جھنوں نے شام سے آنے والے امیگرنٹس کے لیے اپنے دل میں درد محسوس کرتے ہوئے اپنی تمام ترخدمات کو پیش کیااورمسلسل تین ماہ دن رات اپنی نینداورخوراک کی پرواہ کئے بغیر اس کام مشغول رہے۔ انھوں نے ایسے لاچاراوربے بس افراد کی خدمت کی جن کی کوئی منزل متعین نہیں تھی۔
ناروے کے علاوہ محسن پرویز نے بیرون ملک بھی سفرکیا۔ خاص طورپر یونان میں وہ اس مقصد کے لیے مسلسل دوہفتے تک امیگرنٹس کی خدمت میں حاضر رہے۔صرف یہ ہی نہیں بلکہ انھوں نے لبنان میں مقیم شامی پناہگزین بچوں کیلئے خطیررقم روانہ کی۔
ایک اور نارویجن پاکستانی شخصیت محمد ریاض کیانی کو بھی ایوارڈ دیاجائے گا جن کے سر ناروے میں ہاکی کاکھیل متعارف کروانے اور اسے فروغ دینے کا سہرا ہے۔ نارویجن قومی ہاکی ٹیم کی تربیت کے لیے ریاض کیانی کو خصوصی طورپر انسٹرکٹر تعینات کیاگیا۔ کھیل کے شعبہ کے علاوہ ریاض کیانی ناروے میں سیاسی، سماجی اور مذھبی حوالے سے بھی کافی متحرک ہیں اور ان کا حلقہ احباب کافی وسیع ہے۔ اسی وجہ سے انہیں ہردلعزیز بھی کہاجاتاہے اور ان کی خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھاجاتاہے۔
پاکستان یونین ناروے کی طرف سے ایک ایوارڈ پاکستانی شخصیت غلام حسین کو دیاجائے گاجن کاتعلق منڈی بہاولدین سے ہے۔ وہ ایک سیاسی اورزمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور سابق ایڈمنسٹریٹرسب ڈویژن منڈی بہاولدین ہیں۔ ان دنوں چیئرمین یو۔سی 70بوسال ، سب ڈویژ ن منڈی بہاولدین ہیں۔ یہ ایوارڈ انہیں اپنے علاقے کے لیے گرانقدرخدمات ہیں پر دیاجارہاہے۔ دوربرطانیہ کے دوران ان کے آباواجداد کو کنگ آف بار کے اعزازسے نوازا گیاتھا۔ وہ ذاتی وجوعات کی بناپر ناروے تشریف نہیں لارہے لہذا ان کے قریبی دوست چوہدری جاوید آف ماجرا اس پروگرام میں ان کی نمائندگی کے لیے پاکستان سے تشریف لائے رہے ہیں تاکہ ان کا ایوارڈ وصول کرسکیں۔ پاکستان یونین ناروے کی جشن آزادی کی تقریب کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور مہمانوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے۔