امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے کہا ہے کہ آج ہمارے لیے بہت اہم دن ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات مضبوط رہیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدارتی الیکشن جیتنے پر کراچی میں امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی خارجہ پالیسی قومی مفادات پر منحصر ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی مفادات حکومت کے آنے اور جانے سے تبدیل نہیں ہوتے، جذبات کبھی بھی پالیسی نہیں بنتے ۔
گریس شیلٹن نے کہا کہ ایڈمنسٹریشن کوئی بھی ہوہم پاک امریکا تعلقات کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے ۔