پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ہی ہو گا ، قومی ٹیم نے گزشتہ روز وہاں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔
کرائسٹ چرچ کے خوشگوار موسم میں ٹیم پاکستان نے تین گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا ۔کھلاڑیوں نے بولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ پر خوب توجہ دی ۔
ٹیم منجمنٹ کا کہتی ہے کہ تمام کھلاڑیوں زلزلے کے خوف سے باہر نکل آئے ہیں ۔اب تمام تر توجہ کھیل پر ہے اور ٹریننگ سے لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں ۔
دوسری جانب کیوی کوچ کچھ خوف زدہ ہیں اور ان کا خوف زلزلہ نہیں بلکہ ٹیم پاکستان کا بولنگ اٹیک ہے۔مائیک ہیسن کہہ بھی چکے ہیں کہ پاکستانی بولنگ اٹیک کسی بھی کنڈیشنز میں خطرناک ثابت ہوتا ہے ۔
ان کے فاسٹ بولر نیا بال سوئنگ کرتے ہیں اور ریورس سوئنگ بھی پھر ٹیم پاکستان میں ایک کوالٹی اسپنر بھی ہے ۔ اس لیے ٹیم پاکستان کیویز کےلیےایک چیلنج ہے ۔