ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگاکر مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی
خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتاہے۔
بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتاہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے پاس دوطرفہ مذاکرات کے لئے متفقہ لائحہ عمل موجود ہے جسے گزشتہ سال بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے دورے کے دوران حتمی شکل دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ باہمی اعتماد اور علاقائی ترقی کا ہد ف حاصل کرنے کے لئے کشمیر کا دیرینہ مسئلہ حل کرنا ضروری ہے۔
ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگاکر مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتاہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے او ر پاکستان او ر بھارت کے درمیان مسائل سفارتی سطح پر حل ہونے چاہئیں۔