انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے ،پاکستان ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعدپانچویں سے چھٹے نمبر پر آگئی ۔
Pakistan was one level down in the Test rankings
آئی سی سی کی تازہ درجہ بندی میں بھارت بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے،آسٹریلیا دوسرے جبکہ جنوبی افریقہ نے تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پاکستان کے اظہر علی چھٹے اور یونس خان ساتویں نمبر ہیں جبکہ گرین شرٹ کا کوئی بھی بالر ٹاپ دس میں شامل نہیں۔ بیٹسمینوں کی عالمی درجہ بندی میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے پہلا ،بھارت کے پوجارا نے دوسرا اور انگلینڈ کے جوروٹ نے تیسرا نمبر حاصل کر رکھا ہے۔
بولروں کی ابتدائی تین رینکنگ پر ایشیائی کھلاڑی قابض ہیں،جن میں بھارت کے رویندر جدیجا اور ایشوین بالترتیب پہلے اور دوسرے جبکہ سری لنکا کے ہیراتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔