اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان نے نگورنوکاراباخ کے خطے میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کہتے ہیں اپنے مقبوضہ علاقے آزاد کرانے پر برادر ملک آزربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے مسلسل اقوام متحدہ سلامتی کونسل, عالمی قوانین کے مطابق نگورنو کاراباخ کے تنازعہ پر قرارداد کی حمایت کی ہے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نےکہا کہ ہم فریقین کی جانب سے دشمنیوں کے خاتمہ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں روسی فیڈریشن کی پشتی بانی میں ہونے والا سہہ فریقی معاہدہ جنوبی قفقاز خطے میں تجدید شدہ موقع فراہم کرتا ہےہم اپنے مقبوضہ علاقے آزاد کرانے پر برادر ملک آزربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں, ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ امید ہے کہ اس سے خطے میں استحکام اور خوشحالی کا ایک دور شروع ہو گا جس سے بے گھر افراد کی اپنے آباء و اجداد کی زمینوں میں دوبارہ واپسی کا راستہ ہموار ہو گا,