اسلام آباد(ایس ایم حسنین)لویہ جرگہ کی طرف سے طالبان قیدیوں کی رہائی کی سفارش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔سفارشات پرعمل سے انٹراافغان مذاکرات کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگی۔ افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے لویہ جرگہ کی طرف سے افغان صدر اشرف غنی کو باقی ماندہ طالبان قیدیوں کی رہائی کی سفارش کا خیر مقدم کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طالبان کے 5000 قیدیوں میں سے بقیہ قیدیوں کی رہائی کی سفارشات پرعمل سے انٹراافغان مذاکرات کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوجائینگی۔
@AmbassadorSadiq
·
1h
Pakistan welcomes the Loya Jirga recommendation to President Ashraf Ghani to release the remaining Taliban prisoners from their list of 5,000 prisoners. A major hurdle in the way of Intra Afghan Negotiations will be removed with implementation of this recommendation.