counter easy hit

ورلڈ کپ 2019 میں آج پاکستان کا ٹاکراافغانستان سے ہوگا ۔۔

Pakistan will be tournament in the World Cup 2019 today.

لیڈز(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں آج پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہوں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک 7 میچز کھیل چکی ہیں، قومی کرکٹ ٹیم نے اب تک 7 میچوں میں سے تین میں کامیابی اور تین میں ناکامی کا سامنا کیا ہے جب کہ ایک میچ بارش سے متاثر ہوگیا۔افغانستان ایونٹ کے 7 میچز میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے جب کہ افغانستان آخری یعنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔شاہین آج کا میچ بھی جیتنے کے لیے پر عزم ہیں جس کے لیے تمام کھلاڑیوں نے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس بھی کی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم میں فی الحال کسی تبدیلی کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آج کا میچ بھی جیتنا ضروری ہوگا۔کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہماری توجہ افغانستان کے خلاف میچ پر ہے جس کے بعد ہم بنگلا دیش کے بارے میں سوچیں گے۔ ہیڈنگلے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے آج بھی تیز دھوپ نکلے گی اور موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب لندن کے لارڈز گراؤنڈ میں آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی مدمقابل ہوں گی۔نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہوگا۔ واضح رہے کہورلڈ کپ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں آج پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہوں گے، اور یہ میچ بھی جیتنا پاکستان کیلئے نہایت لازم ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website