counter easy hit

پاکستان پہلی بار سری لنکا کو پنکھے برآمد کرے گا

Pakistan will export

Pakistan will export

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی مقامی کمپنی جی ایف سی فین سری لنکا کو 50 ہزار ڈالر مالیت کے پنکھے ایکسپورٹ کر رہی ہے
کراچی (یس اُردو) موسم گرما میں سری لنکن اب پاکستانی پنکھوں سے سکون حاصل کریں گے ، پاکستان پہلی بار سری لنکا کو پنکھے برآمد کر رہا ہے ۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی مقامی کمپنی جی ایف سی فین سری لنکا کو 50 ہزار ڈالر مالیت کے پنکھے ایکسپورٹ کر رہی ہے ، اس حوالے سے 20 فٹ کے دو کنٹینرز سری لنکا روانہ کر دیے گئے ہیں ۔ی ڈیپ کے مطابق سری لنکا میں منعقد ہوئی پاکستانی مصنوعات کی حالیہ نمائش کے دوران کمپنی یہ ایکسپورٹ آرڈر لینے میں کامیاب ہوئی ۔حکام کا کہنا ہے کہ 2005 میں ہوئے آزادانہ تجارتی معاہدے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت سست روی کا شکار ہے جس میں تیزی لانے کے لیے اس طرح کاوشیں اہم کردار ادا کریں گی ۔