وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے ملاقات کی ،وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ کو ئی دشمن پاکستان کومیلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وطن کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔
ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات کو عہدہ سنبھالنے پر مبادکباد دی ۔ اس موقع پران کاکہنا تھا کہ ملک میں قیام امن کیلیے رینجر ز کی خدمات لائق تحسین ہیں ۔عوام کو رینجرز کے بہادر افسروں اورجوانوں کی خدمات پر فخر ہے۔اس سے قبل ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقی معنوں میں گیم چینجرثابت ہوگا۔مخالف سیاسی عناصرمحض واویلا کرتے رہ جائیں گے، ملک ترقی کرتا چلا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔