معید یوسف/پاکستان
اسلام آباد: وزیر اعظم کے معان خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اب کسی کے دباؤ میں آئے گا نہ ہی خاموش بیٹھے گا۔
ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین (ای یو) نے واضح بتا دیا کہ بھارت ہر معاملے پر جھوٹ کا سہارا لیتا ہے اور ایک ایجنڈے اور منظم منصوبے کے تحت پاکستان کو ہدف بناتا رہا ہے۔میزبان اویس منگل والا اور شفا یوسفزئی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے تسلیم کیا کہ ان کا وفد بھی بھارتی سازش کا حصہ بنا۔ سریواستوا گروپ ساری دنیا کا ریکارڈ چلارہا ہے،ان کا کاروبار دنیا کوبےوقوف بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یورپی یونین سے جعلی این جی اوز اور دیگر معاملات پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ اندرونی اور بیرونی معاملات کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا، تصدیق کے بغیر ہواؤں میں باتیں اندرورنی اتنشار کو جنم دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کرتا ہے اور ہم اس حوالے سے ڈوزیئر ز دے چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بدامنی، مظالم، تشدد اور دیگر صورتحال ساری دنیا کے سامنے آچکی ہے۔
مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستانی اداروں کی ہر چیز پر نظر ہے، پاکستان کے خلاف ہائبریڈ وار جاری ہے۔
دوسری جانب بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا بھانڈا پھوٹ گیا اور یورپی یونین پارلیمنٹ نے جعلی ویب سائٹس سے متعلق رپورٹ کی انکوائری کا حکم دے دیایورپی یونین کی ڈِس انفولیب نے بھی انکشاف کیا تھا کہ بھارت پاکستان مخالف ایجنڈے کیلئے مردہ افراد اور سیکڑوں ویب سائٹس کا استعمال کرتا رہا۔
بھارت سچ کے غلاف میں لپٹی جھوٹ کی ریاست ہے جو پورے خطے کیلئے خطرہ ہے اب یورپی پارلیمنٹ نے بھارت کے جعلی نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات کاحکم بھی دے دیا ہے