نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی وزیراعظم مودی کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی ہے،، انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ’ایک لڑائی سے پاکستان سدھر جائے گا یہ سوچنا بہت بڑی غلطی ہوگی، پاکستان کو سدھارنے میں ابھی اور وقت لگے گا،، بھارت پاکستان کے خلاف زہر اگلتا رہتا ہے ،،نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے یہ بات خبر رساں ادارے اے این آئی سے ایک انٹرویو کے دوران کہی جب نریندر مودی سے پوچھا گیا تھا کہ کیا سرجیکل سٹرائکس کے مقاصد پورے ہوئے ہیں یا نہیں،، خیال رہے کہ انڈیا نے ستمبر 2016 میں پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی سرزمین میں داخل ہو کر وہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس سے پہلے شدت پسندوں نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں اُڑی کے فوجی کیمپ پر حملہ کیا تھا اور حکومت کے مطابق یہ کارروائی اس حملے کےجواب میں کی گئی تھی،، نریندر مودی نے کہا کہ سرجیکل سٹرائکس کا فیصلہ ایک ’بڑا خطرہ‘ تھا لیکن وہ سیاسی خطرے کی فکر نہیں کرتے، انھیں صرف ان جوانوں کی جان کی فکر تھی جو اس آپریشن میں حصہ لے رہے تھے،، سرجیکل سٹرائکس کے دعوے کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت کی حکمت عملی، اس دعوے کی صداقت اور اس کی نیت پر سوال اٹھائے تھے،، پاکستان نے بھارتی حکومت اور فوج کےدعوے کو بالکل بے بنیاد قرار دیا تھا،، یاد رہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہر وقت سازشوں میں مصروف رہتا ہے اور اب ایسا ہی ہے ،،