counter easy hit

پاکستان کسی اسلامی ملک کے خلاف ایکشن میں شامل نہیں ہو گا

 کراچی: اسلامی فوجی اتحاد میں شامل ممالک کا اہم اجلاس آئندہ ماہ متوقع ہے تاہم اجلاس کی حتمی تاریخ اتحادی ممالک کی مشاورت سے طے کی جائے گی اوراس اجلاس کاانعقاد سعودی عرب میں متوقع ہے۔

Pakistan will not include action against any Islamic country

Pakistan will not include action against any Islamic country

اہم حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے پہلے اجلاس میں اتحاد کے قواعدوضوابط،فوجیوں کی تعیناتی، ہیڈکوارٹر کے مقام ،فوجی اڈوں کی تعمیر،بری ،بحری اور فضائی افواج کی تعیناتی جیسے معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔ وفاقی حکومت کے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق میں اعلیٰ سطح پر تفصیلی مشاورت کے بعد وفاق نے اپنی پالیسی واضح کردی ہے کہ پاکستان نے اس فوجی اتحاد کا حصہ تو ہوگا اوردہشت گردی کے خاتمے کیلیے ہر ممکن تعاون بھی کرے گا تاہم اس اتحاد کی جانب سے اگر کسی اسلامی ملک کے خلاف فوجی کارروائی کی گئی تو اس ایکشن میں پاکستان میں شامل نہیں ہوگا اور نہ ہی کوئی تعاون کرے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website