اسلام آباد (ایس ایم حسنیبن) پاک افغان تجارت کیلئے مزید سرحدی راستے کھولے جائیں گے، افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کیلئے انگوراڈہ اورخرلاچی کے سرحدی راستے کھولے جارہے ہیں۔ 12 جولائی تک دونوں سرحدی راہداریاں تجارت کیلئے کارآمد ہونگی۔ ان کا کہنا تھا کہ طورخم ، چمن اورغلام خان راہداریاں پہلے ہی 22 جون سے کھول دی گئ ہیں۔