جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان سے رابطے میں ہے اور جیسے ہی امریکا پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات ہوں گے ، امداد بحال کردی جائے گی۔
جیمز میٹس نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے جو نہ صرف امریکا بلکہ خود پاکستان کے لیے بھی ایک خطرہ ہیں۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ اب تک پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا ہے کہ وہ امریکی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود پر پابندی لگارہا ہے یا زمینی راستے کے ذریعے اس کی فوجی ساز و سامان کی ترسیل کو روک رہا ہے۔ وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ اُنہیں اس بات کی زیادہ فکر نہیں کہ امریکا پاکستان کو بطور راہداری بھی استعمال کرتا ہے ۔ امریکا کو اب تک پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ پاکستان زمینی راستے بند کررہا ہے۔