کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو یمن میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، دہشت گردی کی جنگ لڑتے لڑتے ملک کا کافی نقصان ہو چکا ہے، حکومت میری پالیسیوں پر چل رہی ہوتی تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔
اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ ہو رہا ہے، اسکا اثر پاکستان پر پڑتا ہے۔
بھارت افغانستان کو اپنے مفاد کیلیے استعمال کر رہا ہے۔ یمن کے مسئلے پر چین اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔