فرانس : آصف زرداری اور میاں برادران کے نے ملکی خزانے کو لوٹ کر اپنی تجوریاں بھر لی پاکستان کا ہر بچہ بوڑھا نوجوان غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے پاکستان کی معیشت کو کمزور کرنے والے ان حکمرانوں کا احتساب کون کرے گا۔
ان خیالا ت کا اظہار مرکزی راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری افضال احمد گوندل پیرس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مریم نوازحسین نواز اور حسن نواز کے اثاثے لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس آجائے تو پاکستان کے آدھے سے زیادہ قرضے اتر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی لوٹی ہوئی دولت پاکستان لے آئے تو پاکستان کا ہر شخص خوشحالی زندگی گزار ے گا۔
انہوں نے کہا کہ مک مکا کی سیاست کر نے والوں نے پاکستان کی عوام کے پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے ۔بہت جلد عمران خان کی قیادت میں رائیونڈ میں موجودہ غریب لوگوں کے پیسوں سے بنے محل کا گھیراؤ کیا جائے گا۔