لاہور : انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، لاہور کی شان قذافی سٹیڈیم میں چھ سال بعد پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آج شام ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، کرکٹ دیوانوں کی دل کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں۔ 3 مارچ 2009 سے خوف کی علامت بنا قذافی سٹیڈیم آج پھر کرکٹ رونقوں کا نشان بننے جا رہا ہے۔
شام سات بجے پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی تو زندہ دلان لاہور اور دوسرے شہروں سے تعلق رکھنےوالے کرکٹ دیوانوں کی خوشی دیدنی ہو گی اس مبارک گھڑی کے انتظار میں سب کی نظریں گھڑیوں پر لگی ہیں۔ افتتاحی ٹی ٹونٹی میں سپنر سعید اجمل باہر اور عمر گل بھی CHILL کریں گے۔
وہاب ریاض ہوں گے اپنے مخصوص انداز میں جلوہ گر ، بلاول بھٹی اور محمد سمیع بڑھائیں گے تیز رفتار بائولنگ کی شان ، جبکہ اوپننگ کی نئی جوڑی احمد شہزاد اور مختار احمد کی ہو سکتی ہے۔
کپتان شاہد آفریدی کریں گے دبنگ انٹری ، زمبابوے کی ٹیم میں بھی ہیں بڑے بڑے مہرے سبانڈا ، ماساکاڈزا ، چارلس کوونٹری اور کپتان ایلٹن چگمبورا کو کھلاڑیوں پر اعتماد ہے پورا ، کھلاڑیوں کی بات اپنی جگہ کوچ واٹمور کا امتحان ہو گا کہ وہ پاکستان میں رہے۔
گرانٹ فلاور کی ہمدردیاں پاکستان کے ساتھ ہیں جو زمبابوے کی ساری خامیاں جانتے ہیں۔ ٹی ٹونٹی میچوں میں قومی شاہینوں کا پلہ بھاری ہے ، یعنی پانچ کے پانچ میں انہوں نے زمبابوے پر بازی ماری ہے۔