پیرس ،غیوراور محبت وطن پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی کی طرف سے پاکستان زندہ آباد مظاہرہ کا اہتمام، تمام مکاتیب فکر، سیاسی وسماجی اورصحافتی حلقے شرکت کیلئے پرجوش
پیرس ( نمائندہ خصوصی) پیرس کی محب وطن اور غیور کمیونٹی کی طرف سے اتوار کے روز سہ پہر تین بجے ایفل ٹاور پر پاکستان زندہ آباد مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ اس بات کا فیصلہ تمام پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی طرف سے متفقہ طور پر سامنے آیا جب بزدل بھارتی فوج نے تمام بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئےاور بدنیتی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طیارے بھیجے جو مختصر وقت کیلئے پاکستان کی فضا میں موجود رہے اور پاکستان کے شیر جوانوں کی طرف سے فوری موثر کارروائی پر بھاگ کھڑے ہوئے۔ اگلے روز دوبارہ دراندازی کی کوشش پر پاکستان کے بہادر سپوت حسن صدیقی نے دو بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا جن میں سے ایک طیارے کے پائلٹ کو پاکستانی فوج کی طرف سے گرفتار بھی کیا گیا اور بھرپور قوت سے بھارت کے منہ پر طمانچہ کے بعد آج پاکستان حکومت کی طرف سے گرفتار پائلٹ کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اس وقت پیرس میں موجود ہر پاکستانی اورکشمیری کی زبان پر ایک ہی آواز ہے چلو چلو ایفل ٹاور چلو ،وطن سے محبت کا ثبوت دو۔ جو کہ ایک انتہائی قابل رشک اور وطن کی محبت میں سرشار جذبہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ تین مارچ بروز اتوار بوقت تین بجے ایفل ٹاور کے سامنے پاکستان سے اظہار یکجہتی اور ہندوستانی جارحیت کے خلاف تمام پاکستانی و کشمیری کمیونٹی مشترکہ طور پر ایک احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کرلیا گیا ہے ۔
پیرس کے غیور اورمحبت وطن پاکستانی و کشمیری مظاہرے میں شرکت اور بھارت کو آئینہ دکھانے کیلئے بے چین ہیں ۔ تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے افراد اور سیاسی وسماجی وکاروباری وصحافتی حلقوں اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں سے اپیل ہے کہ سب مل کر اس مظاہرے میں شرکت کر کے پاکستان اور کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کریں اور دنیا کے سامنے انڈیا کا بھیانک چہرہ بےنقاب کریں
پاکستان زندہ باد مظاہرہ ،پاکستانی و کشمیری ایک ساتھ، ہاتھوں میں ہاتھ
چلو چلو ایفل ٹاور چلو ،وطن سے محبت کا ثبوت دو