کراچی: پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کو سوشل میڈیا ویب سائٹ پر بھارتی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی تصویر لگانا مہنگا پڑگیا۔ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کو بھارتی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی تصویر لگانے پر مداحوں سے معافی مانگنا پڑگئی۔ اداکار نے انسٹا گرام پر اپنی کواسٹار کی تصویر شئیر کی جس کے بعد انہیں مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کو بھارتی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی تصویر لگانے پر مداحوں سے معافی مانگنا پڑ گئی۔ اداکار نے تصویر ہٹاتے ہوئے وضاحت پیش کی اور کہا کہ انہوں نے اپنی کواسٹار کی تصویر محض ایک یاد کے طور پر لگائی تھی، پر مجھے اندازہ ہے کہ ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں اپنے وطن کے ساتھ نہیں، میرا ملک سب سے اوپر ہے اور میں پاکستان پر فخر کرنے والا شہری ہوں۔ اداکار نے کہا کہ اگرانہیں کبھی انتخاب کرنا ہو تو وہ ہمیشہ ملک سرفہرست ہو گا۔ مجھے اندازہ ہے تصویر شئیر کرانے کا وقت غلط تھا، اس لیے ملک کی عظمت کے لیے اسلیے میں نے وہ پوسٹ ہٹادی ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’’مام‘‘ میں سری دیوی کے ہمراہ پاکستانی اداکارہ سجل علی اور اداکار عدنان صدیقی بھی کاسٹ میں شامل تھے۔ دوسری طرف بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے اور تمیز سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار سونو نگم نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمارے میڈیا اور صحافیوں کو اب سمجھ دار ہو جانا چاہئے اور غلط بیانی سے گریز کرنا چاہئے، آپ پاکستان کے ساتھ غلط رویہ رکھیں گے تو وہ بھی سامنے سے جواب دیں گے۔ ہمارے میڈیا کو سبق سیکھنے کی ضرورت ہے