اسلام آباد ;پاکستانی ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی میرزا کے ایک ساتھ بنائے گئے تمام پروجیکٹس نے مداحوں کو خوب متاثر کیا، تاہم کیا ان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ بھی اس طرح ہی متاثر کرپائے گی؟ فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا
گیا ہے جس میں مرکزی اداکاروں کے کردار سامنے آگئے. 2 منٹ 46 سیکنڈ پر مبنی اس ٹریلر میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کو پیش کیا جو ایک دوسرے سے بےانتہا محبت کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کی شادی تب تک نہیں ہوگی جب تک فہد کی بڑی بہن کی شادی نہیں ہوجائے گی.اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا. فلم کے ٹریلر میں بہت سے مزاحیہ لمحات بھی سامنے آئے جیسے ایک موقع پر گیم شو کا منظرپیش کیا جب فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات وہاں موجود میزبان سے تحفے مانگ رہے ہیں.یقیناً آپ کو بھی ہماری طرح پاکستان کے بہت سے نامور گیم شوز کے میزبان یاد آگئے ہوں گے،جن میں سے ایک خود فہد مصطفیٰ بھی ہیں. تاہم فلم کی کہانی کچھ زیادہ سمجھ نہیں آئی، کیوں کہ ایک مختصر ٹریلر میں فلم کے اہم پہلوؤں کو پیش کرنے کی ناکام کوشش کی گئی. حال ہی میں فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوا تھا، جس کے بعد اس فلم کے ٹریلر سے بہت سی امیدیں وابستہ ہوگئیں تھی، تاہم فلم کا پہلا ٹریلر بہت زیادہ متاثر کرنے میں کامیاب نہیں رہا.امید ہے فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ نبیل قریشی اور فضا علی میرزا کی باقی فلموں ’ایکٹر ان لا‘، ’نامعلوم افراد‘ اور ’نامعلوم افراد 2‘ کی طرح کامیاب ثابت ہوگی. ’لوڈ ویڈنگ‘ رواں سال عید الضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستانی ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی میرزا
کے ایک ساتھ بنائے گئے تمام پروجیکٹس نے مداحوں کو خوب متاثر کیا، تاہم کیا ان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ بھی اس طرح ہی متاثر کرپائے گی؟فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں مرکزی اداکاروں کے کردار سامنے آگئے۔2 منٹ 46 سیکنڈ پر مبنی اس ٹریلر میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کو پیش کیا جو ایک دوسرے سے بےانتہا محبت کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کی شادی تب تک نہیں ہوگی جب تک فہد کی بڑی بہن کی شادی نہیں ہوجائے گی۔ اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔فلم کے ٹریلر میں بہت سے مزاحیہ لمحات بھی سامنے آئے جیسے ایک موقع پر گیم شو کا منظر پیش کیا جب فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات وہاں موجود میزبان سے تحفے مانگ رہے ہیں۔یقیناً آپ کو بھی ہماری طرح پاکستان کے بہت سے نامور گیم شوز کے میزبان یاد آگئے ہوں گے، جن میں سے ایک خود فہد مصطفیٰ بھی ہیں۔تاہم فلم کی کہانی کچھ زیادہ سمجھ نہیں آئی، کیوں کہ ایک مختصر ٹریلر میں فلم کے اہم پہلوؤں کو پیش کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔حال ہی میں فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوا تھا، جس کے بعد اس فلم کے ٹریلر سے بہت سی امیدیں وابستہ ہوگئیں تھی، تاہم فلم کا پہلا ٹریلر بہت زیادہ متاثر کرنے میں کامیاب نہیں رہا۔ امید ہے فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ نبیل قریشی اور فضا علی میرزا کی باقی فلموں ’ایکٹر ان لا‘، ’نامعلوم افراد‘ اور ’نامعلوم افراد 2‘ کی طرح کامیاب ثابت ہوگی۔لوڈ ویڈنگ‘ رواں سال عید الضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔