لاہور(شوبز ڈیسک) کہتے ہیں کچھ غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جن کا اثر بہت گہرا ہوتا ہے جو کسی کو خوش کر دیتی ہیں اور شاید کسی کا دل توڑ دیتی ہیں،، معروف فیشن میگزین ‘ووگ’ نے مسلم امریکی صحافی نور التاجوری کو اپنے فروری کے شمارے میں پاکستانی اداکارہ نور کے طور پر بیان کرنے کے لیے معافی مانگی ہے۔ 24 سالہ صحافی نور التاجوری نے کہا کہ انھوں جب اپنی تصویر کے سامنے نور بخاری کا نام چھپا دیکھا تو ان کا ‘دل چور چور ہو گیا،، التاجوری نے کہا کہ امریکہ میں مسلمانوں کی ‘غلط نمائندگی اور غلط شناخت’ مسلسل مسئلہ ہے،،انھیں سماجی رابطے کی سائٹوں پر اس معاملے پر اظہار خیال کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر حمایت مل رہی ہے۔انھوں نے کہا ‘میڈیا میں کئی بار میری غلط نمائندگی اور غلط شناخت کی گئی ہے یہاں تک کہ میری زندگی کو اس سے خطرہ بھی لاحق ہو گیا تھا، اور میں جہاں تک اس سے لڑنے کی کوشش کرتی ہوں ایسے مواقع سامنے آ جاتے ہیں جن سے میں خود کو شکست خوردہ تسلیم کرتی ہوں۔’کے طو پر مختلف مہم میں حصہ لیتی ہیں۔ سنہ 2016 میں وہ بالغوں کے ميگزین پلے بوا میں پہلی مسلم خاتون کے طور پر حجاب میں شائع ہوئی تھیں،، ووگ نے کہا کہ ‘انھیں اس غلطی پر واقعی بہت افسوس ہے،، خیال رہے کہ ووغ نے یہ غلطی کی تھی کہ امریکی صحافی کو پاکستانی اداکارہ سے تبدیل کر دیا تھا ،، معروف فیشن میگزین ‘ووگ’ نے مسلم امریکی صحافی نور التاجوری کو اپنے فروری کے شمارے میں پاکستانی اداکارہ نور کے طور پر بیان کرنے کے لیے معافی مانگی ہے۔