ممبئی : ڈرامہ انڈسٹری میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی والی پاکستانی ادادکارہ صنم سعید بالی ووڈ فلم ’’بچانا‘‘ میں نظر آئیں گی۔
پاکستانی اداکارہ صنم سعید کو بھارتی فلم کی پیش کش ہوئی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے، ہدایت کار ناصر خان کی رومانوی فلم ’’بچانا‘‘ میں ان کا کردارعالیہ نامی بھارتی لڑکی کا ہوگا۔
فلم بچانا کی کہانی ایک شوخ لڑکی کے گرد گھومتی ہے جہاں اسے ناخوشگوار حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پھرفلم میں صنم سعید یعنی عالیہ مارشسس چلی جاتی ہے جہاں وہ وکی نامی ایک ٹیکسی ڈرائیور سےملتی ہے اور یہ کردار بھی پاکستانی اداکار محب مرزا ادا کریں گے۔
فلم کے حوالے سے صنم سعید کا کہنا تھا کہ پاکستانی کئی دیہائیوں سے بھارتی فلموں کے مداح ہیں جب کہ ہمارے ڈرامے بھارت میں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ ہمارے اداکار سرحد پار فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی اچھی ہے اور ایسا کردارانہوں نے پہلے ادا نہیں کیا، انہیں امید ہے کہ فلم بھارت اور پاکستان دونوں ممالک میں پسند کی جائے گی۔