counter easy hit

پاک فوج کا سی 130 آٹھ ٹن امدادی سامان لے کر بیروت پہنچ گیا، پاکستانی سفیر نے اشیا لیکر حکام کے حوالے کیں

اسلام آباد(اصغرعلی مبارک سے، ایس ایم حسنین) لبنانی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے اظہار اور 4 اگست 2020 کو بیروت میں ہونے والے بڑے دھماکوں سے متاثرہ افراد کے دکھوں کو دور کرنے میں مدد کے لئے ، امدادی سامان سے لدا طیارہ 08 ٹن ادویات اور کھانے پینے کی اشیا کی امداد لیکر بیروت پہنچ گیا ۔ لبنان میں تعینات پاکستانی سفیر جناب نجیب درانی نے رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یہ امدادی سامان وزارت خارجہ کے امور اور تارکین وطن اور لبنانی مسلح افواج کے اعلی عہدیداروں کے حوالے کیا۔اور کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں۔ بیروت دھماکوں کے بعد پاکستان کی طرف سے بھجوایا گیا امدادی سامان لبنان پہنچ گیا۔ پاکستان کی طرف سے لبنان کے عوام کے ساتھ یک جہتی کے اظہار اور چار اگست دوہزار بیس کو بیروت میں ہونے والے بڑے دھماکوں کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی تکالیف اور پریشانیوں میں کمی کے لئے آٹھ ٹن امدادی سامان آج بیروت پہنچا ہے۔ امدادی سامان میں ادویات اور خوراک بھی شامل ہے۔ لبنان میں پاکستان کے سفیر نجیب درانی نے پاکستان کی طرف سے بھجوایا جانے والا امدادی سامان رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے پرحوالے کیا۔ لبنان کی خارجہ و غیرملکی باشندوں سے متعلق امور کی وزارت اور لبنانی مسلح افواج کے اعلی حکام نے امدادی سامان وصول کیا۔

PAKISTAN, C130, PLANE, REACHED, LEBNON, FOR, MEDICAL, SUPPLIES, AND, AID, FOR, BAIRUT, BLAST, VICTIMS 3

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website