واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
امریکی صدر کے ساتھ ملاقات میں اعزاز چودھری نے پاکستانی قیادت اورعوام کی طرف سے دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت اورعوام امریکا سے 7 دہائیوں پر مشتمل تعلقات مضبوط بناناچاہتےہیں جب کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی فضا کا قائم ہونا بھی بہت ضروری ہے۔