اسلام آباد(ایس ایم حسنین) جنوبی ایشیا میں صنفی مساوات کیلئے جدوجہد لائق تحسین ہے۔ اس بات پر بیلجئم میں پاکستان کے سفیر ظہیر جنجوعہ کی یورپی پارلیمان کے جنوبی ایشیا میں صنفی مساوات کیلئے وفد کے ساتھ وڈیو لنک ملاقات میں اتفاق کیا گیا۔ پاکستانی سفیر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وفد کے ساتھ نہایت اہم موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین نکولا پروکیکینی، وائس چیئرمین آئلین ریگنراور ممبر سمیرا رافیلا کے ساتھ جنوبی ایشیا میں صنفی مساوات کیلئے جاری جدوجہد پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ انھوں نے یورپی پارلیمان کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور ان کی صنفی مساوات کیلئے کردار ادا کرنے میں دلچسپی پر خراج تحسین پیش کیا۔
@zjanjua
·
1h
Had an important interaction with SA delegation of @Europarl_EN
on Gender Equality Efforts in South Asia. Grateful to Chair @NProcaccini
, vice chair @evelyn_regner
& @samiraraf
MEP for their frank & candid contributions in the discourse.