امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کی واشنگٹن میں افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندہ رچرڈاولسن سےملاقات ہوئی ہے ۔
پاکستان نےامریکاکومقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں کے ثبوت دے دیے۔ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں کا ڈوزیئر امریکا کو دیا گیا ہے۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرانے کے لیے امریکا سلامتی کونسل کے رکن کے طور دباؤ ڈالے۔
انھوں نے امریکا سمیت عالمی برادری پرمقبوضہ کشمیر میں مظالم کانوٹس لینےکی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے۔
جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کوجانےکی اجازت دلوائے۔