علی جہانگیر :علی جہانگیر صدیقی اپنے نئےسفارتی پاسپورٹ پر سفر کررہے ہیں، وہ 29 مئی کو اپنےعہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا میں موجودہ پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری 29 مئی کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑ کر واپس پاکستان آ جائیں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 8 مارچ 2018 کو ان کی نامزدگی کی منظوری دی تھی۔ علی جہانگیر صدیقی وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی جہانگیر صدیقی کے بیٹے ہیںخیال رہے کہ اعزاز احمد چوہدری کو فروری 2016 میں امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔