counter easy hit

پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کمالہ خان کی بلے بلے ہو گئی ، ایسا کیا کردیا کہ پوری دنیا میں اس لڑکی کے چرچے ہونے لگے

Pakistani-American girl Kamal Khan's badge is done, so what has this girl started to talk about all over the world

نیو یارک(ویب ڈیسک) مارول سٹوڈیوز نے پہلی پاکستانی نژاد امریکی مسلم کمالہ خان کو بطور سپرہیرو ’’مس مارول ‘‘ اپنے سنیما یونیورس کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے ، مارول کے سربراہ کیون فیج نے ڈزنی کی ڈی 23 ایکسپو میں اس بات کا اعلان کیا، ہول یوڈ رپورٹرز کے مطابق مس مارول ٹی وی سیریز ڈزنی کے نومبر میں پیش کی جانے والی سٹریمنگ سروس ڈزنی پلس کا حصہ ہوگی، یہ سروس مختلف ممالک میں 12 نومبر کو متعارف کرائی جارہی ہے ۔مارول سنیما یونیورس کے مختلف کرداروں پر بھی اس سٹریمنگ سروسز پر الگ الگ سیریز دکھائی جائیں گی جو کہ مارول سنیما یونیورس کی کہانیوں کا متبادل ورژن ہوگا۔کمالہ خان کا کردار مارول کامکس میں سب سے پہلے 2013 میں متعارف کرایا گیا تھا جو ایک پاکستانی نژاد امریکی سپرہیرو مس مارول کا روپ دھارتی ہے ۔اس سے پہلے کیرول ڈینورس کو کامکس میں مس مارول کے طور پر جانا جاتا تھا مگر جب اس کردار کو کیپٹن مارول کا نام دیا گیا تو کمالہ خان نے خود کو مس مارول کا خطاب دیا۔ اس کردار کو ’مارول کومکس‘ کے کردار ’کیپٹن مارول‘ سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا، یہ مارول کا پہلا مسلم خاتون کا کردار تھا، جس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ اس کردار کی تخلیق کار پاکستانی نژاد امریکی لکھاری و کومکس ایڈیٹر ثنا امانت ہیں، جو گزشتہ کئی سال سے مارول کومکس میں بطور ایڈیٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ثنا امانت بھی امریکی ریاست نیو جرسی میں رہتی ہیں اور کردار کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے یہ کردار اپنی ذات سے متاثر ہوکر بنایا۔ یہ مارول کا پہلا مسلم خاتون کا کردار تھا، جس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔اس کردار کی تخلیق کار پاکستانی نڑاد امریکی لکھاری و کومکس ایڈیٹر ثنا امانت ہیں، جو گزشتہ کئی سال سے مارول کومکس میں بطور ایڈیٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ثنا امانت بھی امریکی ریاست نیو جرسی میں رہتی ہیں اور کردار کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے یہ کردار اپنی ذات سے متاثر ہوکر بنایا۔خیال رہے کہ مارول کومکس کے سنیما یونیورس میں اب تک ’اسپائیڈر مین، تھور، ہلک، ائرن مین، کیپٹن امریکا، بلیک پینتھر، بلیک ویڈو، ایکس مین، گارڈین اف دی گلیکسی، ڈاکٹر اسٹرینج اور تھونس سمیت کئی اہم سپر ہیروز اور ولن کے کردار متعارف کرائے جا چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مارول فلمز نے اپنی سپر ہیرو سیریز میں ایک مسلم سپر ہیرو کو شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جسے مس مارول کا نام دیا گیا ہے۔مس مارویل کے کردار کو کمالہ خان کے روپ میں ڈھالا جائے گا جو خود بھی روپ بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کمالہ خان سپر ہیروز میں شامل ہونے والا ایک اور فرضی کردار ہے۔اوینجرز سیریز کی نئی فلم انفنٹی وار کے فلم ساز کیون فیج کا کہنا ہے کہ کمالہ خان کے کردار پر کام جاری ہے، یہ کامک کردار ہے اور کیپٹن مارول سے متاثر ہے۔واضح رہے کہ کمالہ پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کے طور پر مارول سیریز کی کہانیوں میں پہلے ہی سے شامل ہے۔ اب مارول سینی میٹک یونیورس میں پاکستانی لڑکی بھی سپر ہیروز کے ساتھ جلوہ گر ہوگی۔اینی میٹیڈ کریکٹر کمالہ خان کی آواز کے لیے ماہرہ خان یا پریانکا چوپڑا کو لینے پر غور کیا جارہا ہے، تاہم اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔مداحوں کی طرف سے پریانکا کو مذکورہ کردار کے لیے موزوں سمجھا رہا ہے تاہم وہ پاکستانی نہیں بلکہ ہندوستانی اداکارہ ہے جب کہ کمالہ ٹین ایجر پاکستانی ہے، جس کے لیے پاکستانی اداکارہ تلاش کی جائے گی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website