اسلام آباد(ایس ایم حسنین) متحدہ عرب امارات میں پراپرٹی بزنس میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے پاکستانی سرمایہ کار ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے۔ عرب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے پاکستانی سرمایہ کاردبئی ریئل اسٹیٹ میں 120 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری کے ساتھ ٹاپ 10 میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ جس میں 1913 پاکستانیوں نے دبئی میں جائیدادیں خریدی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دبئی ریئل اسٹیٹ میں سب سے زیادہ سرمایہ بھارتی شہریوں نے لگایا ہے۔ بھارتیوں نے دبئی ریئل اسٹیٹ میں ایک سال میں تقریباً 470 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 5246 ہندوستانیوں جبکہ 5172 مقامی شہریوں نے سرمایہ کاری کی ہے۔اس کے علاوہ 2198 سعودی سرمایہ کاروں ، 2096چینی ،2088 برطانوی ، چھٹے نمبر پر 1913 پاکستانی ، مصر کے 955، اردن کے 855، امریکن 682اور کینیڈا کے 678سرمایہ کار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بتایا تھا کہ دبئی ریئل اسٹیٹ میں پاکستانیوں نے 8 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔ دبئی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری میں پاکستانیوں کی جانب سے کثیر سرمایہ کاری پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ سال ایف بی آر حکام نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا تھا کہ دبئی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے دبئی اتھارٹی کو خطوط لکھے گئے لیکن ان کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر حکام نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا تھا کہ کو بتایا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے کے تحت کمپنی کسی فرد کے نام پر رجسٹرڈ ہو تو اسی صورت میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جبکہ تمام لوگوں کا جنرل ڈیٹا حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اسد عمر نے بطور وزیر خزانہ کہا تھا کہ پاکستانیوں کی دبئی میں چار ہزار غیر قانونی جائیدادوں کا پتہ لگایا ہے