پیرس ( یس اردو نیوز) مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے 28 اور 29 اکتوبر کو دو الگ الگ مظاہرے کئے جارہے تھے۔ دو مظاہروں کے انعقاد کے حوالے سے کمیونٹی میں تقسیم اور گروپنگ کی خدشات کے پیش نظر پیرس میں مقیم کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے دونوں مظاہروں کے آرگنائزرز کو الگ الگ پروگرام کے بجائے مشترکہ پروگرام کرنے کی رائے دی گئی جس پر 29 کے مظاہرے کے آرگنائزر زاہد ہاشمی نے کمیونٹی میں تقسیم کو بچانے کیلئے اور کشمیر کے ساتھ اپنی نظریاتی اور مثبت سوچ کا مظاہرے کرتے ہوئے 29 کا پروگرام ملتوی کر کے 28 کے پروگرام کو مشترکہ طور پر کامیاب بنانے کا اعلان کر دیا۔ اب 29 کے بجائے آج بروز ہفتہ 28 کو ہی مظاہرہ ہو گا۔ زاہد ہاشمی کے اس اعلان کے بعد پیرس میں کمیونٹی میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی اور ہر کوئی ان کے اس فیصلے کو ان کا بڑھا پن اور سنجیدگی کا عملی مظاہرہ تصور کرتے ہوئے ان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا نظر آرہا ہے۔ اب کمیونٹی
سے گزارش ہے کہ وہ 28 کے مظاہرے میں شرکت کے لئے ایفل ٹاور کے سامنے پہنچیں اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔