جنیوا(نیوز ڈیسک) 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پریورپ بھر کی کشمیری وپاکستانی کمیونٹی کا سابق وزیراعظم آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سانے بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ کشمیری کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے دفتر کےسامنے اکھٹے ہو کر کشمیری وپاکستانی پرچم بلند کئے ۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں اقوام محتدہ کو چارٹر کے مطابق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے پر زور دیا۔ ،مظاہرے میں اٹلی،،اسپین،،فرانس اور سوئٹزرلینڈ بھرسے کشمیری کمیونٹی نے کثیرتعداد میں شرکت کی،
اس دوران فضا کشمیری کمیونٹی کے حق اور بھارت مخالف نعروں سےگونجتی رہی،،مظاہرین نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سےمطالبہ کیا کہ کشمیر کامسلئہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کےمطابق حل کرائے،،احتجاجی مظاہرے میں پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس کے وفد نے بھی شرکت کی