counter easy hit

جنیوا، فرانس کی پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے وفد کا چوہدری محمد اصغر خان صدر مسلم لیگ ن یوتھ فرانس کی قیادت میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر  کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت

جنیوا، فرانس کی پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے وفد کا چوہدری محمد اصغر خان صدر مسلم لیگ ن یوتھ فرانس کی قیادت میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر  کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت

جنیوا، پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری محمد اصغر خان کی قیادت میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے وفد نے اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفد میں چوہدری آصف اورمرزا ساجد جرال سمیت کمیونٹی کے سرکردہ راہنمائوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر چوہدری محمد اصغر خان نے مظاہرین سے خطاب کیا اور بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 45 دنوں سے نظام زندگی کو مفلوج کردیا گیا ہے عالمی مبصرین اور یو این مشن کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر کے حالات کا نوٹس لینا چاہیے۔

مرزا ساجد جرال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور عالمی استعماری قوتیں سمجھتی ہیں کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کو بھول جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو کے حالات اور کشمیری بھائیوں کے مصائب سے ہر دم ہر لمحہ اقوام عالم کو آگاہ کرتے رہیں گے اور یہ مظاہرے کشمیر کی آزدی تک جاری وساری رہیں گے۔

PAKISTANI, AND, KASHMIRI, COMMUNITY, RAISED, PROTEST, BEFORE, UN, OFFICE, IN, GENEVA, SWITZERLAND

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website