جنیوا،اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کا چوہدری پرویز اشرف سابق قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں کشمیریوں کی آزادی اورانڈیا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
جنیوا ؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اقوام متحدہ جنیوا کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کا سابق قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری پرویز اشرف کی قیادت میں کشمیر کی آزادی اور انڈیا کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں یورپ کے مختلف حصوں سے پاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے وفود کی شکل میں شرکت کی اور مظاہرے کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنایا۔
پیرس سے صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس چوہدری اصغر خان کی قیادت میں وفد نے مظاہرے میں شرکت کی ان کے علاوہ چوہدری آصف، مرزا ساجد جرال اور پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے سرکردہ راہنمائوں نے بھرپور شرکت کی۔
مظاہرے میں پیرس کے علاوہ جرمنی بیلجئم اور یورپ کے مختلف حصوں سے پاکستانی وکشمیری راہنمائوں نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی اپنی منزل سے ہم کنار ہوگی اور بھارتی جارحیت کے اختتام اور 370اے کی دوبارہ بحالی تک پاکستانی وکشمیری کموینٹی چین سے نہیں بیٹھے گی۔
اس موقع پر مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر ایشو پر اقوام متحدہ اپنی قراردادوں اور ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹس کے مطابق عملدرآمد کرائے۔ مظاہرے کی قیادت مظاہرین نے ہاتھوں میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے انڈیا کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔