پیرس : ایفل ٹاور کے مقام پر 28 اکتوبر دن چار بجے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کیطرف سے مظاہرے کا اعلان
پیرس ( عمیر بیگ ) پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے28 اکتوبر کو بعد دوپہر چار بجے سے چھ بجے تک ایک بڑا مظاہرہ ہوگا۔ جس میں بڑی تعداد میں کشمیری وپاکستانی کمیونٹی کی شرکت متوقع ہے۔ کشمیر کمیٹی فرانس کے ارکان نے اس حوالے سے گزشتہ راز ایک میٹنگ کی جس میں فرانس میں کشمیری کمیونٹی کے نمائیندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور اٹھائیس اکتوبر کے مظاہرے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا۔ کشمیر کمیٹی فرانس کے ممبران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف 28 اکتوبر کو ایک یادگار مظاہرہ ہوگا۔ جس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے تمام مکتبہ فکر کے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرکے کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی خلاف کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ کشمیر کمیٹی فرانس کے ممبران کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد بھارت کے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنا ہے اور اب بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جانے چاہئے اور ہم یہی مطالبہ 28 اکتوبر کے مظاہرے میں کریں گے کہ دنیا کو بھارت پر دبائو ڈالنا چاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔ اس میٹنگ میں چوہدری ذوالفقار نگریال ، راجہ اشفاق احمد ،نعیم چوہدری ،مرزا آصف جرال ، عبدالقدیر ، ذوالفقار عزیز ، عمران رشید چوہدری ، راجہ محمد عجب ، راجہ نصیر ‘ ملک شوکت ، راجہ وقار ، راجہ قیوم ، مرزا خالق ، کامران بٹ ، شکیل بھٹی ، چوہدری نوید ،راجہ ابرار اور عمیر بیگ نے شرکت کی۔