لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے عوام اور بالخصوص اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ شامی پناہ گزینوں کےلیے کپڑے ، جوتے اور دیگر سامان جمع کرائیں جو یونانی جزیرے لیسبو بھیجے جائیں گے۔
عامر خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شام میں جاری تنازعے کی باعث بچے موت کے شکار ہورہے ہیں اورفوری مدد نہ کرنے کی صورت میں مزید جانیں ضائع ہوسکتی ہیں۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ جرمنی جیسے ممالک شامی اور عراقی پناہ گزینوں کی مدد کررہے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ ہمارے عوام بھی اتنی ہی دریا دل اور حساس ہے۔
عامر خان کے مطابق شامی اور عراقی پناہ گزینوں کی مدد کے لئے ایک قافلہ 15 ستمبر کو یونانی جزیرے لیسبو کے لیے روانہ ہوگا اور اس کے لیے ’عامر خان فاؤنڈیشن‘ نے پینی اپیل نامی خیراتی ادارے کا تعاون حاصل کیا ہے۔ وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ شامی اور عراقی پناہ گزینوں کےلیے کپڑے ، جوتے اور دیگر سامان جمع کرائیں جو یونانی جزیرے لیسبو بھیجے جائیں گے۔