دبئی (ویب ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ پاک فوج دلیراورلڑنے میں ماہرہے، کاغذی شیرباتیں بند کرے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویزمشرف نے نجی ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کوپہلے بھی چیلنج کیا اوراسے بھاگنا پڑا۔ پرویزمشرف نے کہا کہ بھارت جان لے ہماری فوج بہادراورتجربہ کار ہے، پاک فوج دلیراورلڑنے میں ماہرہے، کاغذی شیرباتیں بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پرحملے کے بعد بھارت اپنی تمام فوج سرحدوں پرلے آیا تھا، 10ماہ تک ہم ان کے سامنے کھڑے رہے، بھارت دم دبا کربھاگ گیا۔ سابق صدر نے کہا کہ بھارت کچھ کرے تو سہی اس کو صحیح سبق سکھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گرد پیش کرکے مودی سیاسی فوائد اٹھانا چاہتا ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ہم دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں، بھارت نہیں، ہمیں سوچ سمجھ کر ڈپلومیسی میں قدم آگے بڑھنا چاہیے، بھارت ہمیں کمزورکرنے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔ وپن راوت کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں چل سکتے، بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔ بعدازاں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ کسی نے ہمارے صبر کا امتحان لیا تو پاک فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی، پاکستان جنگ کے لیے تیار ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارتی آرمی چیف
وپن راوت پاکستان کوبراہ راست دھمکیاں دینے پر اتر آئے.تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے اپنے عہدے کا پاس نہ کرتے ہوئے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔وپن راوت نے کہا ہے کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں چل سکتے، بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔ خام خیالی کے شکار بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم پاکستان کوسرپرائز دیں گے، انھیں بھی وہی تکلیف محسوس ہونی چاہیے، جو ہم نے برداشت کی۔ یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان کی مذاکرات کی دعوت رد کرتے ہوئے امریکا میں پاکستانی اور بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات کو بعید ازقیاس قرار دیا تھا.واضح رہے کہ اس فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بصیرت سے محروم قرار دیا گیا تھا۔ دوسری جانب بھارت کی امن دشمنی ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈ بن گیا. “انڈین گورنمنٹ اگینسٹ پیس” کے عنوان سے ٹرینڈ سرفہرست آگیا.ٹویٹر پر دنیا بھرمیں موجود پاکستانیوں کی جانب سے بھارتی حکومتی پر شدید تنقید کی گئی.