ریاض (جاوید اختر جاوید) گذشتہ روز ریاض میں مقیم علمی اور سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے اپنی رہائش گاہ (کاشانہ ادب) پر پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ، جس میں ریاض شہر میں موجود مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، جس میں سماجی ادبی اور ثقافتی تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔
اس موقع پر وطن عزیز کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مہمان خصوصی معروف شاعر اور ادبی شخصیت جاوید اختر جاوید نے ملک کا سیاسی نامہ پیش کیا ۔ چوہدری محمد حسین نے معاشی ترقی کے سفر کو سراہا ، آخر میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ پاکستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
ملکی سفر کے اس سفر کو سراہا گیا ، ڈاکٹر ریاض چوہدری نے قرارداد پیش کی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا بنیادی حق دیا جائے نیز ان کیلئے پارلیمنٹ میں کم از کم دو سیٹیں مخصوص کی جائیں آخر میں سرور خان انقلابی نے ملکی سالمیت اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کروائی، خاظرین کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پروقار مجلس کا اہتمام کرنے پر ڈاکٹر ریاض چوہدری کا شکریہ ادا کیا گیا۔