پیرس، خدمت خلق کے جذبے سے سرشار سماجی راہنما چوہدری محمد سعید کا تعاون ہمیشہ سے قابل قدر ہے، ان کے بیش بہا تعاون جاری رکھنے کے عزم پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں، چوہدری محمد اسلم، چوہدری اشفاق جٹ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے خدمت خلق کے جذبے سے سرشاری کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔ پیرس میں مقیم 400 سے زائد خاندانوں کو ضروریات زندگی کی بلا تفریق تقسیم بنانا کوئی آسان ٹاسک نہیں تھا۔ چوہدری سعید جیسے بے لوث خدائی خدمتگاروں نے یہ کام آسان بنادیا۔
ان خیالات کا اظہار پیرس میں سماجی سرگرمیوں اور راشن تقسیم کرنے کے منصوبے کے آرگنائزرچوہدری محمد اسلم اور مرکزی راہنما تحریک انصاف فرانس چوہدری اشفاق جٹ نے کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ چوہددری محمد سعید نے ہمیشہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ان کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے مسلسل سپورٹ جاری رکھنے کے عزم پر ان کا شکریہ۔ اللہ کریم ان کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائیں اور ان کی مشکلات کو آسان بنا کر انھیں دن دوگنی اوررات چوگنی ترقی عطا فرمائیں۔ الہی آمین