پیرس، خدمت خلق کا قافلہ کامیابی کیساتھ رواں دواں، پیرس کی معروف سماجی وکاروباری شخصیات چوہدری سرفراز اورچوہدری ریاض کا فلاحی قافلہ میں شمولیت اورامداد جاری رکھنے کی یقین دہانی، سماجی راہنما چوہدری غلام احمد قمر اور مرکزی راہنما پی ٹی آئی فرانس چوہدری اشفاق جٹ کا خراج تحسین
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے خدمت خلق کے جذبے سے سرشاری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے فلاحی کاموں کے جس سلسلے کا آغاز کیا ہے اس نے ایک نیکیوں کے قافلے کی شکل اختیار کرلی ہے جس میں روزبروز پاکستانی مخیر شخصیات شمولیت اختیار کرکے اس کار خیر کو بڑھاتے جارہے ہیں۔ پیرس کی سماجی شخصیت چوہدری سرفراز اورچوہدری ریاض نے بھی فلاحی کاموں کی سرپرستی کا اعلان کرتے ہوئے امداد پیش کی اور جاری رکھنے کی یقین دہانی کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق فلاحی کاموں کا دائرہ کار 400 خاندانوں سے بڑھا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل پیرس میں مقیم 400 سے زائد خاندانوں کو ضروریات زندگی کی بلا تفریق تقسیم کرنے کا بیڑا اٹھا گیا تھا۔ جس میں چوہدری سرفراز اورچوہدری ریاض کی شمولیت سے بہترین اضافہ ہوا ہے اور فلاحی کاموں کا دائرہ کار بڑھ گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پیرس میں سماجی سرگرمیوں اور راشن تقسیم کرنے کے منصوبے کے روح رواں چوہدری غلام احمد قمر اور مرکزی راہنما تحریک انصاف فرانس چوہدری اشفاق جٹ نے کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ چوہددری سرفراز نے ہمیشہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ان کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے مسلسل سپورٹ جاری رکھنے کے عزم پر ان کا شکریہ۔ اللہ کریم ان کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائیں اور ان کی مشکلات کو آسان بنا کر انھیں دن دوگنی اوررات چوگنی ترقی عطا فرمائیں۔ الہی آمین