پیرس : پاکستانیوں کی بہت کثیر تعداد پیرس سے ملحقہ علاقے کرائی میں آباد ہے جن کو درپیش مسائل کو سننے کے لئے فرانس میں موجود پاکستانی سفیر محترم غالب اقبال بروز ہفتہ کرائی تشریف لائیں گے جبکہ مقامی میئر جین کلاؤڈ ولمین بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کریں گے۔
پروگرام کے آرگنائزر معروف سیاسی و سماجی شخصیت یاسر قدیر نے نمائندہ جنگ سے بات کرتے ھوئے کہا کہ وہ اصغر برہان اور ان کی برہان فیملی کے ممنون ہیں جنہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے لئے اس پروگرام کو کرنے کا بیڑا اٹھایا اور برہان فیملی کی اس کاوش کو انتہائی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
اس موقع پر کرائی میں مقیم دیگر معروف پاکستانی شخصیات ملک ارشد ربانی،راجہ طاہر سدوال، شیخ نیر عدنان،وسیم بٹ،محمد حیات، مرزا اختر،وسیم برہان و دیگر نے سفیر پاکستان غالب اقبال کو کرائی آمد پر خوش آمدید کرتے ھوئے امید ظاہر کی ان کے دورہ کرائی سے پاکستانی کمتونتی کو جو مسائل ہیں ان کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ سفیر پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے انتہائی مثبت کردار ادا کیا ہے اور وہ سب ان کے دورہ کرائی پر انھیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔