ناپولی(نمائندہ خصوصی) ناپولی میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار دو مخالف کروپوں میں صلح کروادی ۔ شیر ولی خان اور محمد عامر کے درمیان صلح ہوگئی۔ تاج محل ریسٹورنٹ ناپولی میں بڑا اکٹھ ہوا۔ جس میں چیرمین پیپلز پارٹی اٹلی چوہدری زمان کھٹانہ ،ماما خیبر خان، صدر پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی چوہدری ناصر علی رانجھا ، علی شاہ، نوید خان، چوہدری تصوردیونہ کے علاوہ کیمونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ راضی نامہ میں اہم کردار ڈاکٹر سجاد احمد نے ادا کیا۔