counter easy hit

کشمیری عوام بھارت کے خلاف بڑے پیمانے پر مزاحمت کر رہے ہیں ، پاکستانی مندوب کا جنرل اسمبلی کی کمیٹی سے خطاب

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی سے تعبیر کرنے کی بھارتی ہٹ دھرمی کو مسترد کرتے ہیں۔ کشمیری بڑے پیمانے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہ بات پاکستانی مندوب بلال محمود چوہدری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سیاسی اور نوآبادیات کے خاتمہ کی فورتھ خصوصی کمیٹی کو بتائی ۔ انہوں نے بھارتی نمائندے کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے بھارت کا حصہ ہونے کے دعوی کاجواب دینے کا اپنا حق استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ مشن میں پاکستان کے قونصلر نے کہا کہ غیرقانونی بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مزاحمت ہورہی ہے ۔کشمیری عوام نے اقوام متحدہ کی طرف سے دیئے گئے اپنے حق خودارادیت کے حصول کا پختہ عزم کر رکھاہے ۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ مظلوم کشمیری بھارت کی طرف سے بڑے پیمانے پر مظالم ، زیادتیوںاور تشدد کے باوجو د بڑے پیمانے پر مزاحمت کر رہے ہیں انہوں نے بھارت کی طرف سے نوآبادیاتی علاقہ کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بھارت اب جموں اور کشمیر کے رہائشی عوام کی ثقافتی پہچان مٹاکر ان کی زمینوں پرقبضہ کرنا چاہتاہے ۔ انہوں نے کہ بھارت کی اس طرح کی فریب کاریاں ناکامی سے دوچارہوںگی ۔ پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان بھارتی بربیت بے نقاب کرنے اور عالمی برادری کو بھارتی مظالم اور بربریت سے آگاکرنے کا سلسلہ جاری رکھےگا ۔ انہوں نےکہا کہ مقبوضہ کشمیر کے تنازعہ کا منصفانہ حل کئے بغیر اقوام متحدہ کانوآبادیات کے خاتمے کاایجنڈا مکمل نہیں ہوگا ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے بھارت کے کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہدکو دہشت گردی قرار دینے کے بیانیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنی جدوجہد شروع کر رکھی ہے اور بھارت کےحق خودارادیت نہ دینے پر کشمیری بڑے پیمانے پر مزاحمت کررہے ہیں ۔1947 میں جموںاور کشمیر کو بھارتی نوآبادی بنانے سےلےکر ابتک بھارت اپنا غیرقانونی قبضہ برقرار رکھنے کی کوشش میں مختلف حربے استعمال کر چکاہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website