قلع عبداللہ (نیوز ڈیسک ) مسلسل اور طوفانی بارشوں کے باعث پاکستانی ڈیم ٹوٹ گیا، بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں واقع ماچکہ ڈیم پانی کی سطح بلند ہونے اور تعمیر میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کے باعث ٹوٹ گیا، پانی قریبی آبادی میں داخل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے
پاکستان کے معروف سوشل میڈیا ماڈل ، ٹک ٹاک اسٹار کے انتقال کی خبر
کہ بلوچستان میں موسم سرما کا اب تک سب سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کے اس شدید سلسلے کے بعد بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ میں واقع ڈیم ٹوٹ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ماچکہ ڈیم قلعہ عبداللہ کے نواحی علاقے میں واقع تھا اس گزشتہ 2 روز سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا تھا۔ آج بروز منگل کو ڈیم پانی کا مزید دباو برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا۔ڈیم ٹوٹنے کے باعث پانی آس پاس کے علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔ڈیم ٹوٹنے کے بعد سے آس پاس کے علاقوں کی آبادی کو بچانے کیلئے تاحال کوئی امدادی کاروائی کا آغاز نہیں کیا گیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیم کی تعمیر ہی ناقص کی گئی تھی اور اس بات کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔ تاہم اس کے باوجود صوبائی حکومت نے ڈیم کو کلیئر قرار دے کر اس میں پانی ذخیرہ کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ اب صوبائی حکومت اور ٹھیکے دار کی مجرمانہ غفلت کے باعث ڈیم ایک بارش بھی برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا۔ دوسری جانب شدید بارش اور برفباری کے باعث بلوچستان کے شمالی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ جبکہ کئی علاقوں میں طغیانی کے باعث گھروں کے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے مسلسل الرٹ پر ہیں۔