اسلام آباد(یس اردو نیوز) کویت نے پاکستان سے طبی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کیلئے معاہدے پردستخط کردیے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کویت نے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں جس کے تحت وہ باضابطہ طورپر پاکستانی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات حاصل کرے گا۔انہوں نے کہاکہ معاہدے کے تحت زیادہ تعداد میں پاکستانی ڈاکٹرز ، نرسوں اور طبی عملے کو کویت بھیجا جائے گا ۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ معاہدے پر کویت کے صحت کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر مصطفے ریڈھااور کویت میں پاکستان کے سفیر سید سجاد حیدر نے دستخط کردیئے ہیں۔